Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ شرجیل خان بہت جلد حیدرآباد میں کلب کرکٹ کھیلنا شروع کر دیں گے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے انہیں گولڈ کیٹگری میں شامل کر لیا جائے گا۔
شرجیل خان پی ایس ایل میں اپنی فارم اور فٹنس ثابت کر کے قومی ٹیم میں جلد واپسی کر سکتے ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین کا ایشیاء سے باہر ون ڈے ریکارڈ دیکھا جائے تو وہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت جائے۔
شرجیل خان نے ایشیاء سے باہر 11 اننگز میں 45.64 کی اوسط سے 502 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ انہوں نے پانچ مرتبہ 50 سے زائد رنز اسکور کیے۔ ان کی پچیس ون ڈے میچوں میں مجموعی بیٹنگ اوسط 32.48 ہے۔