Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ پانے والے لیگ اسپنر عثمان قادر کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔
اس سلسلے میں عثمان قادر نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پرتھ اسکارچرز اور ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں پرائم منسٹر الیون کا حصہ بھی رہے۔
اس کے بعد عثمان قادر نے حال ہی میں فیصل آباد میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی اور سلیکٹرز کو اپنی کارکردگی سے متاثر کر کے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلیا کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھنے والے عثمان قادر اب آسٹریلیا کے خلاف ہی پاکستان کی طرف سے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ لیگ اسپنر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں عثمان قادر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یوٹرن نہیں لیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔