Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے آغاز سے پہلے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔ گزشتہ روزہ پریکٹس کے موقع پر آل راؤنڈر افتخار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ہمارے لیے مختلف ہیں، ہم پہلے اس لیے تا کہ ان کنڈیشنز کے ساتھ ہم آہنگ ہوا جا سکے۔
افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور بہت جلد آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں خود کو ڈھال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا پر جتنے بھی کھلاڑی آئے ہیں انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔
افتخار احمد نے مزید کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم بڑی ہے لیکن ہمارے پاس بھی بولنگ اور بیٹنگ میں تجربہ کھلاڑی موجود ہیں اس لیے امید ہے آسٹریلیا کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔