Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ڈے نائٹ ہو گا۔ سورو گنگولی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ بی سی بی کی جانب سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کی تصدیق کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر طنز کیا ہے۔
مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر وار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے یقیناً اب آئندہ سال وہ آسٹریلیا میں بھی ایک یا دو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہونگے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے 19-2018 کی ٹیسٹ سیریز میں بی سی سی آئی کو ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھیلنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کرانا چاہتا تھا۔