Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان ہاشم آملہ نے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم سرے کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاشم آملہ 21-2020 کاؤنٹی سیزن میں سرے ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل بھی سرے کاؤنٹی کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ہاشم آملہ 14-2013 سیزن میں بھی سرے کاؤنٹی کا حصہ تھے۔
ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ سرے ٹیم کا ایک مرتبہ پھر حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا چھ سال قبل بھی سرے ٹیم کے ساتھ میرا تجربہ زبردست رہا تھا جبکہ ایک مرتبہ پھر مورنی مورکل کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جو کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔
ہاشم آملہ نے رواں سال اگست میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 9282، ایک روزہ کرکٹ میں 8113 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1277 رنز اسکور کیے۔