Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آل راؤنڈر سہیل تنویر مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کے حوالے سے پریشان ہیں۔ سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیٹنگ کا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی کسی نئے بیٹسمین نے پرفارم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں جن کھلاڑیوں نے پرفارم کیا وہ ماضی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں یا پھر قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ سہیل تنویر نے کہا کہ ملک میں باصلاحیت بیٹسمینوں کی کمی المیہ ہے۔
سہیل تنویر نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی شروعات سے قبل ہدف بنایا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا بہترین بولر بنوں گا۔
سہیل تنویر نے مزید کہا پوری کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں اور آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔