سولہ سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ کچھ روز بعد آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔ اس وقت نسیم شاہ قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں 313 رنز اسکور کیے۔
جواب میں نسیم شاہ نے سندھ کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے 19 اوورز میں 78 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قائد اعظم ٹرافی میں نسیم شاہ نے بیٹسمینوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔
وہ 4 میچز میں 15 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ ان کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے دورہ آسٹریلیا پر بھی اچھی پرفارمنس کی امید کی جا سکتی ہے۔