Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ بھارت کے لیے اپنی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ شکیب الحسن کی پابندی کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ محموداللہ کو ٹی ٹوئنٹی اور مومن الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم تین نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ دورہ بھارت کا آغاز کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان محمود اللہ، لٹن داس، سومیا سرکار، نعیم شیخ، مشفیق الرحیم، محمد مٹھن، عفیف حسین، مصدق حسین، امین السلام، مستفیض الرحمان، شفیع السلام، ابو حیدر اور الامین حسین شامل ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان مومن الحق، شادمان اسلام، عمرالقیس، سیف حسن، لٹن داس، محمد مٹھن، مصدق حسین، مہدی حسن، تیج السلام، نعیم حسن، مستفیض الرحمان، الامین حسین، ابو جاوید اور عبادت حسین شامل ہیں۔
بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی ہو گی جس میں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ بھی شامل ہے جو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔