دہلی پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کے پیش نظر ٹیم کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق بھارتی ٹیم پر حملے کے خطرات ہیں اور اس نے خط دہلی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو بھارت میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ اتوار کو دونوں ٹیموں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جس میں حملے کا خدشہ ہے۔ دہلی پولیس کو ملنے والے خط میں کہا گیا کہ میچ میں سیاستدانوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے اور خاص طور پر ویرات کوہلی پر بھی حملہ ہو سکتا ہے۔ ویرات کوہلی اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اسی سال اگست میں بھی بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی ٹیم پر ممکنہ حملے سے متعلق معلومات شیئر کی تھیں۔