Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 سے پہلے بنگلہ دیش کو جھٹکا لگا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فکسنگ کی آفرز رپورٹ نہ کرنے پر بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق شکیب الحسن کو 2018 میں مختلف سیریز اور آئی پی ایل میں تین مرتبہ فکسنگ کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔
شکیب الحسن نے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے اور اگر ان کا رویہ ٹھیک رہا تو ان کی ایک سال کی سزا معطل ہو جائے گی۔ وہ 29 اکتوبر 2020 کو کرکٹ میں واپسی کر سکیں گے۔
اس موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ انہیں اپنے کیے پر ندامت ہے اور افسوس ہے کہ جس کھیل سے وہ سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں اس میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
شکیب الحسن کو نجی ٹیلی کام کمپنی سے رابطہ کرنے پر بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے۔ آل راؤنڈر نے ورلڈکپ 2019 کے آٹھ میچز میں 606 رنز اسکور کیے تھے۔