Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔ بدھ کے روز سڈنی میں پریکٹس سیشن کے دوران پی سی بی کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز مشکل ہو گی اور اگر ہم یہ سیریز جیت جاتے ہیں تو ہمارے اعتماد میں بہت اضافہ ہو گا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت اچھے انداز سے کھیلی ہے اور اگر ہم نے یہاں جارحانہ کرکٹ کھیلی تو کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ اٹیک میں نوجوان اور تجربہ کار بولرز شامل ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا ہم سب کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز جتوائیں۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ہماری کوچنگ تجربہ کار سابق کرکٹرز مصباح الحق اور وقار یونس کر رہے ہیں، ان سے بہت کچھ سکیھنے کو مل رہا ہے۔