کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کے ہیڈکوچ جسٹن لینگر کا بوجھ کم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ کوچ کے عہدے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اینڈریو مکڈونلڈ کا نام فائنل ہو چکا ہے جس کی تصدیق جسٹن لینگر نے خود کی۔ اینڈریو مکڈونلڈ نے چار ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی۔
اینڈریو مکڈونلڈ کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں وکٹوریا نے فرسٹ کلاس شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ 19-2018 اور ڈومیسٹک ون ڈے کپ 19-2018 کے ٹائٹلز جیتے جبکہ انہوں نے میلبرن رینیگیڈز کو بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹرافی جتوانے میں بطور کوچ اپنا کردار ادا کیا۔
جسٹن لینگر نے کہا مجھے ان کی تمام تر معلومات پر کوئی شک نہیں ہے، مینجمنٹ میں ان کی مہارت ہماری ٹیم میں ایک مثبت اضافہ ہو گی اور اینڈریو نے کوچنگ کے شعبے میں قلیل عرصے میں کامیابی حاصل کی۔