پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اظہر علی نے یہ سنگ میل قائد اعظم ٹرافی 2019 میں سندھ کے خلاف میچ میں عبور کیا۔ قائد اعظم ٹرافی میں وہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں صرف ایک رن بنایا تھا جبکہ دوسری اننگز میں وہ 90 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ بھی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے پر آپ کو مبارکباد، ایسے ہی بڑھتے جائیں جس پر اظہر علی نے اللہ کا شکر ادا کیا اور سلمان بٹ کو بھی شکریہ بولا۔