Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بولر شاداب خان ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
شاداب خان کو ماضی قریب میں ناقص بولنگ پرفارمنس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کا سلسلہ آسٹریلیا میں بھی جاری ہے۔