Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے۔ نیتھن میکسوینے 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور بابر اعظم پر مشتمل پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 78 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ بابر اعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث سہیل نے 22 گیندوں پر 32 رنز جوڑے، وہ تین چھکے اور ایک چوکا لگانے میں کامیاب ہوئے۔ ناقص فارم کا شکار جارح مزاج بیٹسمین آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔