Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے خلاف مہمان ٹیم کی بولرز نے زبردست کارکردگی دکھائی اور پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 117 رنز ہی بنا سکی۔ جویریہ خان 54 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔
بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی جانب سے جہاں آراء عالم نے تین اور رومانہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 118 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
صباء نذیر نے ڈیبیو پر دو شکار کیے اور انعم امین نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ پاکستان کی دو طرفہ سیریز میں پہلی مرتبہ 0-3 سے کامیابی ہے۔ جویریہ خان پلئیر آف دی میچ جبکہ بسمہ معروف سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔