پاکستان میں دس برسوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے اور اس کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا شیڈول بھیجا تھا اور سری لنکن حکام کی جانب سے اس کا مثبت جواب ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے اس حوالے سے ٹیسٹ اسکواڈ کے سینیئر کھلاڑیوں سے بات کی ہے اور بورڈ کو کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے جس کے بعد سری لنکا کے اسٹار کرکٹرز کے پاکستان آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کے اعلیٰ عہدیدار نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ پاکستان کا زبردست رہا تھا