Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کو پی سی بی کی جانب سے کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ شرجیل خان کو پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل کرنے کا امکان بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا ہے۔
انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے۔ شرجیل خان کی پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی تصدیق نہیں ہوئی مگر سابق کپتان راشد لطیف نے پہلے ہی کہہ دیا کہ جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین پر تمام فرنچائزز کی نظر ہو گی۔
دوسری جانب رمیز راجہ نے شرجیل خان کی واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کو واپس لایا جا رہا ہے لیکن سب بھول گئے ہیں انہوں نے پاکستان کا نام خراب کیا ہے، پاکستان کو پانچ سال میں کوئی اوپنر نہیں ملا جو سسٹم کا نقص ہے۔