Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکن ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے 13 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ صفر پر آؤٹ ہوئے تو اسٹیو اسمتھ تقریباً تین سال بعد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے۔ اسٹیو اسمتھ نے 36 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔ ٹی ٹوئنٹی میں اسٹیو اسمتھ کی یہ تیسری نصف سنچری تھی۔
اس میچ سے قبل اسٹیو اسمتھ نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016ء میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا جہاں انہوں نے صرف دو رنز اسکور کیے تھے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہیں بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ https://youtu.be/LNpEOJVKM4I