Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے دورہ آسٹریلیا کے لیے اہم میٹنگز کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان آسٹریلیا جائیں گے۔ ذاکر خان یکم نومبر کو سڈنی روانہ ہوں گے اور دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی دورہ آسٹریلیا پر اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق تمام افسران کا دورہ آسٹریلیا بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے میں اہم میٹنگز ہوں گی جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی آصف محمود بھی آسٹریلیا جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز تین نومبر سے شروع ہو گی جس کے لیے قومی ٹیم آسٹریلیا میں ہی موجود ہے۔