Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی سزا پوری کرنے والے سلمان بٹ واپسی کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں مگر محمد عامر کے برعکس انہیں اب تک موقع نہیں دیا گیا۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر غور ہوا تو سلمان بٹ کا نام بھی سامنے آیا مگر انہیں اس مرتبہ بھی شامل نہیں کیا گیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں سلمان بٹ نے دبے لفظوں میں سلیکشن کمیٹی اور بورڈ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے پرفارم کر رہا ہوں مگر سمجھ نہیں آ رہا کہ پاکستان ٹیم میں جانے کا راستہ کیا ہے۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کے زیادہ تر ٹورنامنٹس کے ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں شامل رہا مگر پھر بھی منتخب نہیں کیا جا رہا اور بحیثیت کپتان ٹورنامنٹس بھی جیتے۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ فٹنس بھی بہترین ہے اور ان چار سال میں فٹنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ڈومیسٹک سیزن پر کوئی بھی رائے قائم کرنے سے پہلے اس سیزن کے اختتام کا انتظار کرنا ہو گا۔