Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اس وقت شاندار فارم میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی میں اپنی اسپیڈ سے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے نسیم شاہ نے سندھ کے خلاف میچ میں بھی چھ وکٹیں حاصل کیں۔
پی سی بی کو دیے گئے انٹرویو میں نسیم شاہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سریز سے قبل چھ وکٹیں حاصل کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا، میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے طویل اسپیلز کرنے کی ہدایات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی پچ پر نئی اور پرانی گیند سے وکٹیں حاصل کرنے سے اعتماد ملا ہے۔ نسیم شاہ قائد اعظم ٹرافی 2019 کے چار میچوں میں اب تک پندرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔