Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فکسنگ کی پیشکش رپورٹ نہ کرنے پر آئی سی سی نے بنگلہ دیشی آل راأنڈر شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کی ہے۔ فکسر اگروال اور شکیب الحسن کے درمیان گفتگو کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فکسر اگروال اور شکیب الحسن کا پہلا رابطہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران نومبر 2017 میں ہوا جس میں فکسر نے شکیب سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔
جنوری 2018 میں اگروال نے زمبابوے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی تین ملکی سیریز میں شکیب الحسن کو پرفارمنس پر مبارکباد دی اور اس کے بعد کہا کہ کیا ہم ساتھ کام کر سکتے ہیں یا اس کے لیے ہمیں آئی پی ایل کا انتظار کرنا ہو گا؟
اس کے کچھ روز بعد اگر وال نے شکیب الحسن کو میسج کیا کہ کیا ٹرائی سیریز میں کام کر سکتے ہیں؟ شکیب الحسن نے یہ دونوں واقعات رپورٹ نہیں کیے۔ تیسری مرتبہ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ سے پہلے اگروال نے شکیب الحسن سے پوچھا کہ (فلاں) پلیئر آج کھیل رہا ہے؟
اس کے بعد انہوں نے شکیب الحسن سے ڈالر اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کیں۔ شکیب الحسن نے جواب دیا کہ وہ پہلے ملنا چاہتے ہیں۔ آل راؤنڈر نے یہ واقعہ بھی اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کیا اور یہی واقعات ان کی پابندی کی وجہ بنے۔