نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹم ساؤتھی کی قیادت میں کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کر سکی۔ روس ٹیلر 44 اور ٹیم سیفرٹ 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے دو، سیم کرن، عادل رشید اور پیٹرک براؤن نے ایک، ایک حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں جیمز ونس نے نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
جونی بیئرسٹو 35 اور اوئن مورگن *34 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔