Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کے ستارے گردش میں ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے کم بیک کیا لیکن مسلسل دو میچوں میں ناکام ہونے کے بعد انہیں تیسرے میچ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی ان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی 2019 میں سینٹرل پنجاب کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم کی غیرموجودگی میں احمد شہزاد کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سندھ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے سینٹرل پنجاب کی ٹیم پر گیند کی حالت تبدیل کرنے کا الزام لگا۔
بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑی کی نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے احمد شہزاد کو چارج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی پہلی اننگز کے دوران بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ احمد شہزاد کو میچ فیس کا کم سے کم 50 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 75 فیصد جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔