Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ متعارف کروایا جبکہ اسی سلسلے میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز بھی کیا گیا۔ بھارت کے مایہ ناز سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا اور اس کو دلچسپ بنانے کے لیے تجویز دی ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اگر زبردست پچز بنائی جائیں تو لوگ طویل فارمیٹ سے کبھی بیزار نہیں ہوں گے کیونکہ لوگ دلچسپ لمحات، دلچسپ بولنگ اسپیلز اور عمدہ بیٹنگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے اگر ہم دلچسپ پچز تیار کرتے ہیں تو ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ہو گی لیکن اگر فلیٹ اور ڈیڈ پچز بنائی جائیں گی تو کرکٹ کے طویل فارمیٹ کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔