Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ شاہد آفریدی ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ بوم بوم ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کریں گے جس کی قیادت سہیل اختر کے سپرد ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی طرف سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں جو کہ 14 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھی پرفارم کریں گے۔
قلندرز اسکواڈ: سہیل اختر (کپتان)، شاہد آفریدی، عمران نذیر، محمد حفیظ، عماد وسیم، فہیم اشرف، حارث رؤف، لیوک رونکی، کرس جورڈن، ٹام بینٹن، فِل سالٹ، احسن مرزا، دلبر حسین، معاذ خان اور ماجد۔
ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہو گا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔