Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے جون 2015 میں بھارت کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ حال ہی میں کمار سنگاکارا کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی صدارت ملی اور وہ پہلے غیربرطانوی صدر ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے۔
ایم سی سی کی صدارت ملنے کے بعد اب وہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی بن گئے ہیں۔ ایم سی سی اور ایسیکس کے درمیان چار روزہ میچ اگلے سال 27-24 مارچ تک گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ سری لنکا جیسے ممالک میں کرکٹ کی حمایت کرنا بہت ضروری ہے اور چیمپین کاؤنٹی میچ گال تک لے جانا کلب کے لیے عالمی سطح پر کھیل کی حمایت کرنے کا ایک لاجواب طریقہ ہے۔