Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Quaid-e-Azam Trophy 2019-20

امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کی وجہ سے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ شان مسعود قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ناردرن کے خلاف میچ میں شان مسعود پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شان مسعود کو لیول ون جرم کا مرتکب پایا گیا جس کے بعد انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ ہوا۔
امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان نے شان مسعود کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ شان مسعود نے غلطی کا اعتراف کیا جس کے بعد میچ ریفری کامران چوہدری نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔
قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ میچ میں سدرن کی ٹیم کو ایک مرتبہ بیٹنگ کرنے کا موقع ملا جہاں شان مسعود نے 76 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔