Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد قومی ویمن ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی۔ دیگر کھلاڑیوں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید شامل ہیں۔
ثناء میر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز، نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناء کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 4 نومبر کو ہو گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک 8 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں، قومی ٹیم نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور تین میچوں میں فتح بنگلہ دیشی ٹیم کا مقدر بنی۔