پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا آغاز ٹور میچ میں کامیابی کے ساتھ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور میچ کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈینشز بہت مختلف ہیں لیکن سیریز کے لیے ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگتا ہے، ٹور میچ میں اچھا پرفارم کیا، کوشش کریں گے آسٹریلیا کے خلاف بھی اسی طرح پرفارم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا الیون کے خلاف بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور تمام کھلاڑی ردھم میں نظر آ رہے ہیں جو اچھی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف اچھے مقابلے ہوں اور پوری کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کریں۔