Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سڈنی میں پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان کرس لین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سری لنکن ٹیم سے بہت بہتر مقابلہ کرے گی، پاکستان نے پریکٹس میچ میں زبردست پرفارم کیا ہے۔
جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ورلڈکلاس فاسٹ بولرز ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر سکتے ہیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم جیسے اسپنر اس ٹیم کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 نومبر، دوسرا میچ 5 نومبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔