Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ وہ وکٹوں کے پیچھے 900 شکار کرنے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ کامران اکمل نے یہ اعزاز سندھ کے خلاف فیصل آباد میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں حاصل کیا۔ انہوں نے میچ کی پہلی اور دوسری اننگز میں چار، چار کیچز پکڑے۔
کامران اکمل مجموعی طور پر 33ویں وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے 900 شکار کیے ہوں۔ کامران اکمل نے یہ سنگ میل اپنے 240ویں میچ میں عبور کیا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 836 کیچز لیے اور 64 اسٹمپ کیے۔
کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 32 سنچریاں بھی اسکور کی ہیں اور وہ اس فہرست میں بھی ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی وکٹوں کے پیچھے 454 شکار کر چکے ہیں۔