Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 62 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے والے گلین میکسویل نے کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔ میکسویل نے ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب آسٹریلوی ٹیم سے غیرمعینہ مدت کے لیے دوری اختیار کی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، وہ کرکٹ آسٹریلیا کے ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
گلین میکسویل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیڈکوچ جسٹن لینگر کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ میکسویل کی جگہ ڈارسی شارٹ کو آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔