Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے شائقین کو ایک اور خوشخبری سنا دی۔ زمبابوے، ورلڈ الیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے بعد ساؤتھ افریقہ کا بھی پاکستان آنے کا امکان ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ آئندہ سال مارچ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امید ہے جلد خوشخبری ملے گی۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئے گی، صرف شیڈول کی تصدیق کا انتظار ہے اور آئندہ برس ایم سی سی کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے پیسہ لگانا پڑے گا، گورنمنٹ اسکولز میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے جلد پروگرام کا اعلان کریں گے۔