Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن ٹیم آسٹریلیا میں پہلے ہی شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اور اب ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ بھی لے لیے گئے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چار کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل لیے گئے تھے اور چودہ روز میں ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹس سامنے آئیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی ڈوپنگ نمائندوں نے گراؤنڈ کا اچانک دورہ کیا اور پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ لیے۔ اس موقع پر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے ان سے مکمل تعاون کیا۔
جن کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے ان کے نام سامنے نہیں آئے۔ یاد رہے میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوٹنئی میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ شکست دی۔