Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں میچ فکسنگ کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ پروگرام کی میزبان ثمینہ پیرزادہ نے شعیب اختر سے میچ فکسنگ کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ پیسے، لالچ اور حوس میں یہ کام پوری دنیا نے کیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں نے محمد آصف اور محمد عامر کو بہت سمجھایا، جب یہ دونوں فکسنگ میں پکڑے گئے تو مجھے بہت دکھ ہوا تھا، میں نے غصے میں آ کر دیوار پر مکے مارے تھے اور میں ان دونوں کو مارنے بھی گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا تھا میچ فکسنگ نہیں کرنی لیکن میرے ارد گرد میچ فکسرز بیٹھے ہوتے تھے، کسی کا کچھ پتا نہیں ہوتا تھا کہ کون میچ فکسر ہے۔
شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ آصف نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کون کون سے میچ فکس کیے تو میں نے اس سے پوچھا کہ وہ میچ تو میں نے بھی کھیلا تھا اور میں کیا کر رہا تھا؟ جس پر اس نے کہا کہ آپ تو ملنگ آدمی ہے، آپ اپنا زور لگا رہے تھے اور ہم اپنا زور لگا رہے تھے۔