Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر پرامید ہیں کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مکی آرتھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ میرا بہت لگاؤ ہے کیونکہ جب میں کھلاڑیوں کو ٹیم میں لایا تھا تو وہ نوجوان تھے اور اسی لیے میں ان کی پرفارمنس محبت کے ساتھ دیکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم، یہ وہ لڑکے ہیں جن کے ساتھ میں نے سخت محنت کی ہے لہذا میں ان کی پیشرفت دیکھنے کا خواہاں ہوں، بابر اعظم ایک شاندار بیٹسمین ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ حارث سہیل بھی اچھا پرفارم کریں۔
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ میں عامر اور شاداب کو بھی بولنگ کرتا دیکھنا چاہتا ہوں، وہ حیرت انگیز طور پر ہنرمند کرکٹرز ہیں اور مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا کو بہترین پاکستانی ٹیم دیکھنے کو ملے گی۔