Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان سورو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر نے اپنی پارٹنرشپ سے بھارت کو کئی فتوحات دلائیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا سربراہ بننے کے بعد سورو گنگولی پھر سے وہی پارٹنرشپ بنانے کے خواہشمند ہیں۔ سورو گنگولی چاہتے ہیں کہ سچن ٹنڈولکر آنے والے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کریں۔
اپنے ایک انٹرویو میں سورو گنگولی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پرتھوی شا، شبمن گل اور ریشب پانٹ جیسے کرکٹرز کے ساتھ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کام کریں اور نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں بلکہ انہیں دماغی طور پر بھی مضبوط کریں۔
سورو گنگولی نے بی سی سی آئی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ مفادات کا ٹکراؤ اپنی جگہ مگر وہ سابق کرکٹرز کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سورو گنگولی سچن ٹنڈولکر کو کوئی عہدہ دے پاتے ہیں یا نہیں۔