Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرینہ کپور متعدد بالی ووڈ فلموں میں ضرور نظر آئیں مگر اب وہ کرکٹ کے میدانوں میں بھی نظر آ رہی ہیں۔ کرینہ کپور نے میلبرن میں آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر آئی سی سی نے کرینہ کپور کو مدعو کیا تھا جنہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا جس کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مینز ایونٹ آئندہ سال اکتوبر-نومبر میں شیڈول ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ مین اور ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔