Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ثناء میر نے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ قوم کے نام کر دیا۔ ثناء میر نے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف ان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر نے کہا کہ جس جس پلیئر اور کوچ نے آج تک پاکستان کی نمائندگی کی ہے یہ ایوارڈ اس کا بھی ہے کیونکہ ہم سب کی محنت کے باعث ہی پاکستان میں ویمن کرکٹ آج یہاں تک پہنچی ہے۔
ثناء میر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرکٹ میں آنے والی لڑکیوں کی مشکلات کم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ آنے والی پلیئرز کے لیے راستہ جتنا آسان ہو سکے اتنا آسان کیا جائے، اس حوالے سے ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی رابطے میں رہتے ہیں اور تجاویز ان کو دیتے رہتے ہیں تاکہ ہم نے جو برداشت کیا وہ انہیں نہ کرنا پڑے۔