Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Abu Dhabi T10 League 2020

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ٹی ٹین لیگ کے این او سی واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔ ای سی بی کے وائس چیئرمین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ان کا بڑا نقصان ہو گا، پی سی بی نے پہلے کھلاڑیوں کو این او سی دیے تھے مگر اس کے بعد این او سی واپس لے لیے۔
امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرونی نے گزشتہ ہفتے پی سی بی کو خط لکھا جس میں انہوں نے پی سی بی کو بورڈ کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جواب دیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این او سی واپس لیے گئے۔
پی سی بی نے امارات بورڈ سے کہا کہ وہ اپنی حکومت سے کہے کہ اس بارے میں پاکستانی حکومت سے رابطہ کریں۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی کرکٹرز اب بھی ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں لیکن سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ یا موجودہ کرکٹرز کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔