Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایمرجنگ ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بیٹسمین سعود شکیل کو دی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نائب کپتان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عمیر بن یوسف، حسن محسن، خوشدل شاہ، سیف بدر، عمران رفیق، محمد محسن، عاکف جاوید اور محمد حسنین شامل ہیں۔
ثمین گل، عماد بٹ، محمد اسد اور عمر خان بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسین طلعت، عادل امین، محمد حارث اور عامر علی کو متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اعجاز احمد ٹیم مینجر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ، عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ اور حافظ محمد نعیم فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں۔
ایمرجنگ ایشیاء کپ 12 سے 23 نومبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی بھارت، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور نیپال پر مشتمل ہے۔