Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سندھ کی پہلی اننگز کے 17ویں اوور میں آن فیلڈ امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا تو اس میں کچھ تبدیلی دیکھی گئی۔ پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
احمد شہزاد کو گیند کی حالت بدلنے کے متعلق پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کے جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہیں ہو سکی جس کے باعث کپتان کو چارج کیا گیا۔ احمد شہزاد نے اعتراف جرم نہیں کیا۔
بعدازاں میچ ریفری نے احمد شہزاد کو چارج کا نوٹس دے دیا۔ اس تمام صورتحال پر احمد شہزاد نے کہا کہ میچ میں گیند کی حالت بدلنا ایک فطری عمل تھا۔