Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ہے۔ کین ولیمسن کا بولنگ ایکشن رواں برس اگست میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ میں کین ولیمسن کا ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان سے بولنگ کروائی گئی۔
کین ولیمسن کی تمام گیندوں کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رہا۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ کین ولیمسن کا بولنگ ایکشن درست ہے اور وہ دوبارہ بولنگ کر سکتے ہیں۔
اگست 2019 میں یہ دوسرا موقع تھا جب کین ولیمسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہو۔ اس سے قبل 2014 میں بھی ان کی بولنگ پر پابندی لگ چکی ہے۔ پارٹ ٹائم بولر نے تینوں فارمیٹس میں 72 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔