Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں کامیابی دلانے والے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے فی الحال وہ کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہے۔ اوئن مورگن نے کہا کہ ہماری ٹیم ابھی بہت متوازن ہے اور بہترین پرفارم بھی کر رہی ہے۔
انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اتنی بہترین ٹیم کی کپتانی کر رہا ہوں تاہم ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ابھی سوچ کر ٹیم کا مورال نہیں گرانا چاہتا۔
اوئن مورگن کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کروں گا۔ اوئن مورگن کا خیال ہے کہ موجودہ انگلش ٹیم میں قابلیت ہے کہ وہ ایک اور ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جو خامیاں ہیں اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا گیا ہے۔