Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم بطور کپتان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیل رہے ہیں۔ بارش سے متاثرہ میچ کی ایک اننگز 15 اوورز تک محدود کر دی گئی ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پہلے دو اوورز میں فخر زمان اور حارث سہیل پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔
اس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 72 تک پہنچایا۔ محمد رضوان 31 رنز بنا کر ایشٹن ایگر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 38 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان پانچ چوکے اور دو چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔ مقررہ 15 اوورز میں پاکستانی ٹیم 107 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔