گزشتہ سال جولائی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل میچ زمبابوے میں کھیلا گیا تھا جہاں اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کو قومی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس شاندار اننگز کے بعد فخر زمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔
اوپننگ بیٹسمین نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے بعد 11 اننگز میں 9.81 کی اوسط سے صرف 108 رنز اسکور کیے۔ وہ ایک مرتبہ بھی 30 یا اس سے زائد رنز اسکور نہیں کر سکے۔ ان گیارہ اننگز میں ان کا بہترین اسکور 24 رہا۔
فخر زمان 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں ان کی بیٹنگ اوسط 24.32 کی ہے اور وہ 754 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چار نصف سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں۔