Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کے فیصلے کو جلدبازی قرار دے دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے اور اس میں دنیا کا سب سے بہترین بیٹسمین بننے کی صلاحیت ہے مگر انہیں کپتان بنانے میں تھوڑی جلدی کی گئی ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ کپتانی کا بہت دباؤ ہوتا ہے اس لیے امید ہے کہ کپتانی ان کی بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہو گی، امید کرتا ہوں جو پلیئرز ساتھ کھیل رہے ہیں وہ بھی بابر اعظم کو سپورٹ کریں گے۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ایشیائی اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں بہت فرق ہے، پاکستان کے پاس اس سیریز میں زبردست موقع ہے کہ خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیار کرے۔