Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پِک آرڈر گلی کرکٹ اسٹائل میں بلے کے نیچے نمبرز لکھ کر طے کیا گیا۔ ڈرافٹ کی تقریب 6 اور 7 دسمبر کو ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی تقریب میں انوکھے انداز میں ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر طے ہوا۔
گلی کرکٹ اسٹائل کی طرح چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بلے کے نیچے نمبرز لکھے اور فرنچائز مالکان اور نمائندوں نے اپنے اپنے نمبرز منتخب کیے۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر قسمت مہربان ہوئی جو سب سے پہلی بولی لگائیں گے۔
لاہور قلندرز دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز سب سے آخری نمبر پر کھلاڑی منتخب کریں گی۔ ڈرافٹ کے دیگر راؤنڈ کا پک آرڈر ایک سافٹ وئیر کےذریعے طے کیا جائے گا۔
لاہور قلندرز کیجانب سے تقریب میں کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ تقریب میں کراچی کنگز کے نمائندے جبکہ کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور ملتان کے فرنچائز مالکان شریک ہوئے۔